عید قربان

 شہادت عبداللہ محض ۱۴۵ ؁ھ

جناب عبداللہ بن حسن مثنیٰ المعروف بہ عبداللہ محض حضرت اما م حسن مجتبیٰ علیہ السلام کے پوتے اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے نواسہ تھے۔ دوسرے عباسی حاکم منصور دوانقی نے عبداللہ محض کو انکے بیٹے محمد نفس ذکیہ کے چھپنے کی جگہ نہ بتانے کے جرم میں پہلے تین برس قید میں رکھا اور آخر میں انکو اور انکے ساتھیوں کو شہید کر دیا۔
۳۔ میدان منا ۱۴۳۶ ؁ھ
سعودی حکومت کی بد انتظامی کے نتیجہ میں بروز جمعرات دہم ذی الحجہ ۱۴۳۶ ؁ھ مطابق ۲۴ ؍ ستمبر ۲۰۱۵ ؁ء کو صبح میں جب حاجیوں کا قافلے رمی جمرہ کے جمرات کی جانب رواں دواں تھے ۔ سعودی پولیس نے کئی راستہ بند کر دئیے جس کے سبب بھیڑ جمع ہو گئی اور نتیجہ میں سات ہزار سے زیادہ افراد شہید ہو گئے ۔ ستم بالائے ستم یہ تھا کہ سعودی حکومت کا رویہ شہداء کے جنازوں کے ساتھ نا گفتہ بہ تھا۔