۱۴ ؍ ربیع الاول

۱۔ مرگ یزید لعنۃ اللہ علیہ ۶۴ ؁ھ

فاسق و فاجر، قاتل و زانی اور شرابی یزید بن معاویہ لعنۃ اللہ علیہ نے تین برس چند ماہ حکومت کی۔ پہلے سال واقعہ کربلا رونما ہوا، دوسرے برس واقعہ حرہ اور تیسرے سال خانہ کعبہ پر حملہ کیا۔

۲۔ مرگ ہادی عباسی لعنۃ اللہ علیہ ۱۶۹ ؁ھ

چوتھا عباسی حاکم ہادی عباسی اپنے باپ مہدی عباسی کے بعد حاکم ہوا اور محض چودہ ماہ حکومت کر کے اپنے انجام کو پہنچ گیا۔