۱۸ ؍ ربیع الاول

۱۔ وفات آیۃ اللہ سید محمدموسوی عاملی رحمۃ اللہ علیہ ۱۰۰۹ ؁ھ

دسویں صدی ہجری کے معروف شیعہ عالم اور فقیہ آیۃ اللہ سید محمدموسوی عاملی رحمۃ اللہ علیہ شہید ثانی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کے نواسے تھے۔ آپ آیۃ اللہ العظمیٰ مقدس اردبیلی رحمۃا للہ علیہ کے شاگرد تھے۔ آپ نے مختلف موضوعات پر کتابیں لکھیں، حوزات علمیہ کے نصاب میں شامل کتاب شرائع الاسلام کی شرح لکھی۔ کتب اربعہ میں سے دو کتاب تہذیب و استبصارپر حاشیہ نویسی فرمائی۔