طوفان نوحؑ ختم ہوا
حضرت ابراہیم ؑ کو نار نمرودی سے نجات ملی

 عید غدیر۔ اعلان ولایت امیرالمومنین علیہ السلام و ائمہ ہدیٰ علیہم السلام ۱۰ ؁ھ

 قتل عثمان بن عفان ( حاکم سوم) ۳۵ ؁ھ

وفات خواجہ نصیرالدین طوسی رحمۃ اللہ علیہ ۶۷۲ ؁ھ

ساتویں صدی ہجری کے معروف شیعہ عالم، حکیم، متکلم اور فلسفی جناب خواجہ نصیرالدین طوسی رحمۃ اللہ علیہ معروف شیعہ عالم و فقیہ علامہ حلی رحمۃ اللہ علیہ کے استاد تھے۔

 وفات محقق کرکی رحمۃ اللہ علیہ ۹۴۰ ؁ھ

صفوی دور کے مشہور شیعہ عالم اور فقیہ آیۃ اللہ العظمیٰ علی بن حسین بن عبدالعالی کَرَکی جبل عامِلی المعروف معروف بہ محقق ثانی و محقّق کَرَکی رحمۃاللہ علیہ جبل عامل کے رہنے والے تھے ، جبل عامل سے پہلے عراق تشریف لے گئے۔ جب عثمانی حکومت اور صفوی حکومت کے درمیان شدید اختلاف ہوا تو عثمانیوں نے اپنی حکومت میں شیعوں کو پریشان کرنا شروع کر دیا اکثر شیعہ عراق سے ایران ہجرت کر گئے، محقق کرکی ؒ بھی شاہ اسماعیل صفوی کی دعوت پر ایران تشریف لے گئے۔
آپ کے شاگردوں کی طویل فہرست ہے جنمیں آیۃ اللہ العظمیٰ سید نعمت اللہ موسوی جزائری رحمۃ اللہ علیہ کا اسم گرامی سر فہرست ہے۔

ولادت شیخ مرتضی انصاری رحمۃ اللہ علیہ ۱۲۱۴ ؁ھ
صاحب مکاسب خاتم الفقہاء آیۃ اللہ العظمیٰ شیخ مرتضیٰ انصاری رحمۃ اللہ علیہ