امام حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب علیہ السلام کا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے ساتھ عقد ہوا۔
یکم ذی الحجہ ۲ ؁ھ کو حکم خدا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی دختر نیک اختر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شادی حضرت امیرالمومنین علیہ السلام سے کی ۔ امیرالمومنین علیہ السلام نے شادی سے پہلے اپنی زرہ بیچ کر مہر کے ۵۰۰ ؍ درہم ادا کئے جس سے بی بیٔ دو عالم سلام اللہ علیہا کا جہیز خریدا گیا ۔
حکم خدا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جناب ابوبکر کو سورۂ برائت کی تبلیغ سے روک کر امیرالمومنین علیہ السلام کو مامور کیا۔
اعمال
یکم ذی الحجہ کو مندرجہ ذیل اعمال کی تاکید کی گئی ہے۔
روزہ رکھنا
ظہر سے قبل دو رکعت نماز پڑھے جسکی دونوں رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس بار سورہ توحید، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر کی تلاوت کرے۔
۔ ذکر ’’حَسبی حَسبی حَسبی مِن سُوالی عِلمُکَ بِحالی‘‘