۲۷ ؍ جمادی الاول

۱۔ شہادت ابوسلمی اسدی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ ۴ ؁ھ

ابوسلمی عبدالله بن عبدالاسد بن ہلال مخزومي رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پھوپھی جناب برہ بنت عبدالمطلب کے فرزند تھے اور حضورؐ کے رضائی بھائی تھے۔ آپ نے جناب ام سلمیٰ سے شادی کی جب آپ شہید ہو گئے تو آپ کے فرزند عمر بن ابو سلمیٰ کے خواہش پرحضورؐ نے جناب ام سلمیٰ سے شادی فرمائی۔