No comments yet

Our System

باسْمِہٖ سُبْحَانَہٗ
اَنَامَدِیْنَۃُ الْعِلْمِ وَعَلِیٌ م بَابُھَا

قواعد و ضوابط
مدارس امامیہ بالغان

جاری کردہ
ادارۂ تنظیم المکاتب،گولہ گنج، لکھنؤ ۱۸
فون نمبر۲۶۱۸۱۹۴،۲۶۲۸۹۲۳،۲۶۱۵۱۱۵، ۶۵۶۵۹۸۲۔۰۵۲۲

نوٹ

منتظمین و مدرسین مدارس امامیہ بالغان سے گذارش ہے کہ
قواعد و ضوابط کا مطالعہ مکمل طور سے کر لیں

اور اسی کے مطابق مدرسہ میں نظم و نسق کو برقرار رکھیں ۔

باسمہ سبحانہباسمہ سبحانہ

دفعہ نمبر۔۱

 شرائط الحاق

ادارۂ تنظیم المکاتب کے تمام مدارس کو ادارہ کے جاری کردہ تمام ہدایات پر عمل کرنا ہوگا اور مدرسہ کے منتظمین و مجلس عام اور مدرسین وغیرہ کا فرض ہوگا کہ وہ ادارہ کے تمام ہدایات کی تعمیل کریں۔مدرسہ کے تمام امور میں ادارہ کو ہمیشہ مکمل بالادستی حاصل رہے گی۔ جومدرسہ ادارہ کی منظوری حاصل کئے بغیر از خود الحاق ختم کرے گا اس کو ادارہ سے حاصل کردہ تمام رقوم واپس کرنا ہو ںگی۔مدرسہ بند ہو جانے کی صورت میںمدرسہ کی عمارت اور جائداد اور ملکیت اور تحویل وغیرہ کی مکمّل نگرانی ادارۂ تنظیم المکاتب رکھے گا اور بستی والوں کے مشورہ کے مطابق اس کا آخری فیصلہ کیا جائے گا۔درخواستِ الحاق کا مطلب ہوگا کہ درخواست دہندہ جماعت اور اس کے نمائندے کو مندرجہ بالا شرائط ِ الحاق منظور ہیں۔

دفعہ نمبر۔۲

طریقۂ الحاق

ادارہ کے مطبوعہ فارم پر الحاق کی درخواست دی جائے اور حسب ذیل اطلاعات فراہم کی جائیں :

 ۔ اسمائے ممبران مجلس انتظام منتظم و نائب منتظم اور محاسب۔ ۱اسمائے ممبران مجلس عام مع شرح اعانت۔۔

مقامی آمدنی کا ماہانہ اوسط کتنی رقم اس وقت جمع ہے۔۴۔ اسمائے مدرسین مع تفصیل (عمر ولیاقت، تجربہ اور تنخواہ)۔۵۔ تعداد طلاب مع تفصیل درجات (کم از کم دس طلاب کا ہونا ضروری ہے)۔۶۔ قریب ترین بستی کا نام جہاں اس وقت مدرسہقائم ہے اور اس کا فاصلہ۔۷۔ بستی تک پہنچنے کے راستے کی تفصیل۔۸۔ قریب ترین ریلوے اسٹیشن کا نام جہاں پارسل بھیجا جا سکے۔۹۔ نزدیک ترین بینک کا نا م اور پتہ جہاں مکتب کے لیے اکائونٹ کھل سکتاہو۔ ۱۰۔ مومنین کی آبادی کی تفصیل۔۱۱۔  رقومِ شرعیہ کے پابند افراد کی تعداد۔۱۲۔ دینی تعلیم کے ضرورت مند افراد کی تعداد۔ مندرجہ بالا اطلاعات کے ساتھ دی جانے والی درخواست کے بعد ادارہ کا انسپکٹر معائنہ کرے گا جس کی رپورٹ کی روشنی میں امداد کا فیصلہ ہوگا۔

 

۱۔ اسمائے ممبران

Post a comment