وفات آیۃ اللہ سید حسین لنکرانی رحمۃ اللہ علیہ ۱۴۰۹ ؁ھ
آیۃ اللہ سید حسین لنکرانی رحمۃ اللہ علیہ تہران (ایران) کے نامور عالم، فقیہ و مجاہد تھے۔
آپ انقلابی تحریک کے ایک سرگرم رکن تھے، کئی بار قید اور جلاوطنی کی زندگی بسر کی۔ اگرچہ آپ آیۃاللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ سے عمر میں بڑے تھے لیکن اس کے باوجود ان کی قیادت کو مانتے تھے اور وہ بھی آپ کا بہت احترام کرتے تھے۔
امام خمینیؒ کی رحلت کے ۵ ؍ دن آپ بھی اس دنیا سے گذر گئے۔ انتقال سے ۸ ؍ گھنٹے پہلے آپ نے رہبر انقلاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دام ظلہ العالی کو خط لکھا جسمیں امام خمینی ؒ کی رحلت کی تعزیت کے ساتھ مجلس خبرگان رہبری کے حسن انتخاب کو سراہتے ہوئے انکے لئے دعا کی۔