۶ ؍ ربیع الثانی

۱۔ مرگ ہشام بن عبدالملک بن مروان (قاتل حضرت اما م محمد باقر علیہ السلام ) ۱۲۵ ؁ھ

۲۔ شہادت آیۃ اللہ سید محمد رضا سعیدی رحمۃ اللہ علیہ ۱۳۹۰ ؁ھ

ایران کے معروف شیعہ عالم شہید آیۃ اللہ سید محمد رضا سعیدی رحمۃ اللہ علیہ آیۃ اللہ العظمیٰ سید روح اللہ موسوی خمینی قدس سرہ اور تحریک انقلاب کے حامی اور مجاہد تھے۔ پہلوی طاغوتی حکومت نے آپ کو اسیر کر کے شہید کر دیا۔ آپ کے فرزند آیۃ اللہ سید محمد سعیدی زید عزہ کریمہ اہلبیتؑ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا قم مقدس کے روضہ مبارک متولی ہیں۔ تہران کے موقت امام جمعہ آیۃ اللہ سید احمد خاتمی دام عزہ آپ کے داماد ہیں۔