3

حکیم امت مسلمہ کی آنکھیں بند، مسلمانوں میں غم کی لہر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

انتہائ غم انگیز خبر موصول ہوئی کہ خلق خدا کے بے لوث خدمت گذار حکیم امت مولانا ڈاکٹر سید کلب صادق صاحب قبلہ کا انتقال ہو گیا۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

مرحوم خاندان اجتہاد کی مشہور و معروف علمی شخصیت تھے۔
آپ کی دینی، عزای، تعلیمی، فلاحی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش اور آپ کے باقیات الصالحات میں شامل ہیں۔
مرحوم تنظیم المکاتب کے مخلص اور بانی تنظیم مولانا سید غلام عسکری طاب ثراہ کا خاص احترام فرماتے تھے نیز ادارہ کی خدمات کو سراہتے تھے۔

آپ کی رحلت ایک عہد کا خاتمہ ہے۔
ہم خادمان تنظیم المکاتب اس غم میں سوگوار اور سوگوار ملت خصوصا کنبہ کی خدمت میں تعزیت عرض ہے۔

بارگاہ معبود میں دعا ہے کہ رحمت و مغفرت نازل فرمائے ، جوار اہلبیت علیھم السلام میں بلند درجات عطا فرمائے۔

والسلام
(مولانا) سید صفی حیدر زیدی
سکریٹری تنظیم المکاتب لکھنو

Comments(3)

  1. Reply
    Zafar Abbas says:

    Inna lillah wa inna elihe rajoon

  2. Reply
    الشیخ محمد عابد says:

    انا للہ وانا الیہ راجعون

  3. Reply
    Kaneez Abbas Zaidi says:

    If youngsters want to pay tribute to maulana kalbe sadiq sahab so please gain knowledge as much as possible because he wanted to see everyone educated.

Post a comment