ایران کی طاقت

ہم اپنی فکر کو اسلامی رکھیں گے اور اپنی زندگی کو اسلامی بنانے کی کوشش کریں گے ۔ اگر ہمارے پاس تھوڑا سا ارادہ، تھوڑی سی ہمت، تھوڑا سا حوصلہ ہوگا تو خدا کی طرف سے بہترین توفیقات اور نبیﷺ اور آل محمدعلیہم السلام کے ساتھ بہترین تائیدات ملیں گی۔

اس کا ایک نمونہ اور ثبوت یہ ہے کہ جب تک ایران کے اندر غیراسلامی فکر حاکم رہی تب تک ایران کو دنیا میں عزت حاصل نہیں تھی ۔

 لیکن آج جب وہاں چند سال کے اندر فکر،سوسائٹی اور زندگی اسلامی ہوگئی تو آج دنیا کی بڑی طاقتوں کے ایران کے مخالف ہونے کے باوجود ایران اپنی جگہ پر کھڑا ہوا ہے۔

سوال یہ ہے کہ ایران کیوں کھڑا ہوا ہے؟! تو جواب یہ ہے کہ یہ ایران کی طاقت نہیں ہے، یہ اسلامی فکر ، اسلامی زندگی اور اسلامی سوسائٹی کی طاقت ہے۔ یہ خدا پر یقین کی طاقت ہے۔

 ایرانیوں کے پاس موجود طاقت وہ طاقت ہے جو کربلا میں حبیبؑ کے پاس تھی، جو کربلا میں حرؑ کو امام حسین علیہ السلام تک لائی تھی، جس میں چھوٹے چھوٹے بچوں نے ہمت پیدا کردی تھی۔۔۔