21

 جمادی الثانی۶۱ ہجری

          وفات حضرت ام کلثوم سلام اللہ علیہا

          رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی نواسی اور حضرت امیرالمومنین و حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی بیٹی حضرت ام کلثوم سلام اللہ علیہا ۶ ھ  کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئیں۔

          معتبر روایات کے مطابق حضرت ام کلثوم سلام اللہ علیہا کی شادی انکے چچازاد جناب عون بن جعفر سے ہوئی اور آپ کے کوئی اولاد نہ تھی۔

          آپ کی شادی سے متعلق افسانوی روایات بھی موجود ہیں جسے ہمارے بزرگ علماء خصوصا جناب شیخ مفید ؒ نے قبول نہیں کیا  ہے۔

          امیرالمومنین علیہ السلام کی آخری میزبانی کا شرف آپ ہی کو حاصل ہوا ۔ اسی طرح کربلا کے عظیم انقلاب میں بھی آپ کی شخصیت و کردار ابھر سامنے آیا۔ کوفہ وشام میں آپ کے خطبات اور مدینہ واپسی پر آپ کا نوحہ (مَدینَهَ جَدِّنا لاتَقْبَلینا  :   فَبِالْحَسَراتِ وَالاَْحْزانِ جِیْنا) کتب مقتل میں نمایا ں طور پر مذکور ہے۔  نیز راوی خواتین میں آپ کا شمار ہوتا ہے کہ آپ سے روایات بھی نقل کی گئی ہیں۔