:حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا

لوگوں کے درمیان اصلاح کرنے والے کتنے خوش بخت ہیں کہ قیامت کے دن وہ مقرب پروردگار ہوں گے۔
اللہ کے عبد ، نبی، رسول ، اولوالعزم اور صاحب کتاب و شریعت پیغمبر حضرت روح اللہ عیسیٰ مسیح علیہ السلام جنکو اللہ نے حضرت آدم علیہ السلام کی طرح بغیر باپ کے پیدا کیا ، وہ نہ قتل ہوئے اور نہ ہی سولی پر چڑھے بلکہ آج بھی زندہ ہیں اور ان پر ایمان رکھناہر مسلمان پر لازم ہے۔
حضرت عیسیٰ نے ہمارے حضورؐ کی بشارت دی اور ہمارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انکی تصدیق کی اور انکا تحفظ فرمایا ورنہ موجودہ تورات و انجیل نے آپ کے حسب و نسب تک مشکوک بنا دیا اور بے معرفت امتیوں نے آپ کو مردہ قرار دیا۔
ولادت با سعادت حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام مبارک باد۔